6 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کی سپریم کورٹ نے 19 اپریل 2010 کے بعد ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کے 28 اراکین کی رکنیت کومعطل کردیا ہے۔

ابنا: معطل ہونے والوں میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے تین وزراء بھی شامل ہیں جن میں وزیر خزانہ حفیظ شیخ، تیل اور قدرتی وسائل کے وزیر ڈاکٹر عاصم حسین اور نارکوٹکس کے وزیر خدا بخش راجڑ ہیں۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ یہ ضمنی انتخابات مکمل الیکشن کمیشن کے بغیر ہوئے۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ حکومت ان اراکین کو تحفظ دینے کی خاطر وقت کی مخصوص معیاد میں رہتے ہوئے آئینی ترمیم منظور نہیں کرسکی اس لیے بیسویں آئینی ترمیم کی پارلیمان سے منظوری ہونے تک ضمنی انتخابات میں جیتے ہوئے اراکین کی رکنیت معطل رہے گی۔سپریم کورٹ کی چار رکنی بینچ نے یہ حکم تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کی درخواست پر دیا ہے۔.......

/169